عمران خان کی حکومت میں خیبر پختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، خواجہ سعدرفیق

 عمران خان کی حکومت میں خیبر پختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، خواجہ سعدرفیق
کیپشن: پی ٹی آئی کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعووںکا مجموعہ ہے ،،،خواجہ سعد رفیق۔ ۔ ۔ ۔ ۔فوٹو فائل

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ قرار دے دیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت ملنے کی صورت میں 100 دن کےپلان کا اعلان کیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کےرہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی شدید تنقید کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں