Get Alerts

اسلام آباد میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

اسلام آباد میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
کیپشن: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کا نوٹس لے لیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت مجرمان نے معصوم فرشتہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے۔

پولیس کا اس متعلق کہنا ہے کہ 15 مئی کو چک شہزاد سے لاپتہ بچی کو قتل کر کے جنگل میں پھینکا گیا۔ فرشتہ کی نعش کو جنگل سے بر آمد کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کر لیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ اعجازشاہ نے بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔