صدر پاکستان رس ملائی خریدنے کیلئے 30 منٹ لائن میں کھڑے رہے

صدر پاکستان رس ملائی خریدنے کیلئے 30 منٹ لائن میں کھڑے رہے

اسلام آباد :نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن گزشتہ دنوں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہوٹل پہنچیں جہاں سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی وجہ سے ہوٹل میں جگہ نہیں تھی جس پر انہیں واپس جانے کا کہا گیا اور وہ برا منائے بغیر واپس لوٹ گئیں۔

c37816ae46cb8bcd20530b2526d0c844

بعدازاں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بچا ﺅکے لیے طے شدہ ضابطہ کار پر عمل کرنے پر خوب داد سمیٹی۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کے صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک ٹؤیٹ میں  بتایا کہ چند روز قبل صدر مملکت دستانے اور ماسک پہنے اسلام آباد کی ایک مقامی مٹھائی کی دکان پر رس ملائی لینے گئے تھے اور بے دیہانی میں کاؤنٹر پر چلے گئے جس پر انہیں لائن میں لگنے کو کہا گیا، جس کے بعد انہوں نے سماجی فاصلے کے باعث آدھا گھنٹہ لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کیا اور تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا۔

عواب علوی نے کہا کہ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے اسے دیکھا جاسکتا ہے۔