Get Alerts

شاہ محمود قریشی کے سی این این سے انٹرو یو پر دفتر خارجہ کا ردعمل

شاہ محمود قریشی کے سی این این سے انٹرو یو پر دفتر خارجہ کا ردعمل
سورس: file photo

اسلام آباد،دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متعلق امریکی ٹی وی کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کے انٹرویو کو غلط تاثر دیا گیا، ان کے بیان کو کسی طرح بھی اشتعال انگیز نہیں کہا جاسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ویسا ہی تھا جس کی وزیرخارجہ نے نشاندہی کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کے حق کا یکساں احترام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے جس میں اسرائیل کے میڈیا سے تعلق پر بات کی ہے۔