میکسیکو : کار شو کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 9 زخمی ہوگئے

 میکسیکو : کار شو کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 9 زخمی ہوگئے

میکسیکو:میکسیکو کےشہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے میں کار شو کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ۔


میکسیکو کےشہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے میں کار شو منعقد کیا گیاتھا۔ اس بارے میں  حکام کا کہنا تھا کہ  آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس سٹیشن پر نامعلوم افراد نے گاڑیوں سے اتر کر ایک دم  وہاں موجود لوگوں پر گولیاں  چلانا شروع کردیں۔
 فائرنگ کے بعدحملہ آور وین میں سوار ہوکر فرار ہوگئے ۔ پولیس  اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کرطبی امداد کے بعد  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔


اٹارنی جنرل نے واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں