مونٹی نیگرو میں گدھی کا دودھ جلد کی کئی بیماریوں میں مفید قرار ، مہنگے داموں فروخت شروع

مونٹی نیگرو میں گدھی کا دودھ جلد کی کئی بیماریوں میں مفید قرار ، مہنگے داموں فروخت شروع

پوڈگوریکا : بلقان ریاست مونٹی نیگرو میں نایاب نسل کی گدھی کے دودھ کو جلد کی کئی بیماریوں کیلئے مفید قرار دے دیا گیا جس کے بعد اس کی مہنگے داموں فروخت شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹی نیگرو میں بلقان گدھی جس کی نسل تیزی سے معدوم ہو رہی ہے، کے دودھ کے بارے میں رائے پائی جاتی ہے کہ یہ کئی جلدی اور دیگر بیماریوں کے علاج معالجہ میں کافی مفید ثابت ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں نایاب بلقان نسل کی گدھی کا دودھ 54 ڈالر ( 5658 روپے) فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گدھی کو بچہ جنم دینے کے دو سے تین ماہ بعد دوہنا شروع کیا جاتا ہے اور ایک گدھی یومیہ صرف 400 ملی لیٹر دودھ دیتی ہے۔