عالمی تجارتی ادارے میں بھارت اور اسرائیل کے سواتمام ممالک نے پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار دے دیا،خرم دستگیر

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستان کو عالمی تجارتی ادارے کے رکن کی حیثیت سے بھارت اور اسرائیل کے سوا ادارے کے تمام رکن ممالک نے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیا ہے

عالمی تجارتی ادارے میں بھارت اور اسرائیل کے سواتمام ممالک نے پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار دے دیا،خرم دستگیر

اسلام آباد : قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستان کو عالمی تجارتی ادارے کے رکن کی حیثیت سے بھارت اور اسرائیل کے سوا ادارے کے تمام رکن ممالک نے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیا ہے۔وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ادارے کے رکن کی حیثیت سے پسندیدہ ترین قوموں کا درجہ دینا باہمی خیر سگالی کا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے سے پاکستان کو ان ممالک کی منڈیوں میں بلا امتیاز رسائی مل گئی ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان نے تجارت کے عالمی ادارے سے منسلک ہونے کے باعث کثیر جہتی تجارتی مذاکرات میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے محض خام مال درآمد کرتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سمیت کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی مصنوعات سب سے زیادہ امریکہ کو برآمد کیا جارہی ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ فائدہ زرعی شعبے کو پہنچایا ہے جس میں کھادوں پر اعانت شامل ہے۔ایک سوال کے جواب میں ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بھرپور انداز میں جار ی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا سات لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان شہری پاکستان میں مقیم ہیں۔ایک سوال پر بین الصوبائی رابطے کے پارلیمانی سیکرٹری محمد شفقت حیات خان نے ایوان کو بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاض میں پاکستان کا سفارتخانہ پاکستانی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مصنف کے بارے میں