Get Alerts

پاکستان کی کشمیری رہنما کے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

 پاکستان کی کشمیری رہنما کے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
کیپشن: پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ڈاکٹر فیصل آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت تحریک حریت جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 3 کشمیریوں کی شہادت اور 8 کے زخمی ہونے کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد پر بھی زور دیتا ہے۔