انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے پاکستانی ٹیم کااعلان کردیا گیا

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے پاکستانی ٹیم کااعلان کردیا گیا

لاہور:چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم  نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے پاکستانی ٹیم کااعلان کردیا ۔

،چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم  نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم ،محمدرضوان،عبداللہ شفیق، ابراراحمد کو شامل کیا گیا ہے ،ٹیم میں اظہرعلی،فہیم اشرف،حارث رؤف،امام الحق،محمدنواز ،محمدوسیم ،نسیم شاہ،نعمان علی،سلمان آغا بھی شامل ہیں،

چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہےکہ ٹیم میں  سرفرازاحمد،سعودشکیل،شان مسعود،زاہدمحمود،محمدعلی بھی ٹیم میں شامل ہیں،تمام چیزیں مدنظر رکھتے ہوئے 18 رکنی اسکواڈ بنایا گیا ہے، جتنے بھی کھلاڑی سلیکٹ ہوئے  وہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوئے ہیں ۔

چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم نے کہا قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اچھا کم بیک کیا، پاکستانی ٹیم نے فائنل میں زبردست   کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی کرکٹ ٹیم کیلئے یہ سال بہتر رہا ہے، کوشش ہے ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی والے کھلاڑیوں کو موقع دیں، پاکستانی ٹیم میں آل راؤنڈرفہیم اشرف کو واپس لیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں