راولپنڈی میں ملک بھر سے لوگ آئیں گے: اسد عمر

راولپنڈی میں ملک بھر سے لوگ آئیں گے: اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ملک بھر سے لوگ آئیں گے، عمران خان کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی، عوام کے اندر اس وقت بے تحاشہ غصہ ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام تنظیموں کے ساتھ رابطوں میں ہوں، چاروں طرف سے آپ کوقافلے نظرآئیں گے اور راولپنڈی میں ملک بھر سے لوگ آئیں گے جہاں علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی بنائی جائے گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور پورے ریاستی نظام کو قوم دیکھ رہی ہے کہ سب سے مقبول لیڈرایف آئی آردرج نہیں کروا سکتا۔ اعظم سواتی کے گھرکی عزت کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ دہشت گردی ہے۔ 
اسد عمر نے کہا کہ عوام کے اندراس وقت بے تحاشہ غصہ ہے اور اس وقت پورے ریاستی نظام کا امتحان ہے، موجودہ حکومت پر کسی کو اعتماد نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں