فیفا ورلڈکپ، نیدرلینڈز نے سینی گال کو 0-2 سے شکست دیدی

فیفا ورلڈکپ، نیدرلینڈز نے سینی گال کو 0-2 سے شکست دیدی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں نیدرلینڈز نے سینی گال کے صفر کے مقابلے میں 2 گولوں سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ 
الثماما سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سینی گال کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ 
نیدرلینڈز کی جانب سے کوڈی گیکپو نے 84 ویں منٹ میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور ڈیوی کلاسن نے اضافی وقت میں دوسرا گول سکور کرتے ہوئے فتح کو حتمی کردیا۔

مصنف کے بارے میں