مسافر وین کھائی میں جا گری، 3 بچوں سمیت 1 شخص جاں بحق، 16 افراد شدیدزخمی

مسافر وین کھائی میں جا گری، 3 بچوں سمیت 1 شخص جاں بحق، 16 افراد شدیدزخمی
سورس: File

بٹگرام: آلائی اشاڑبن سے بنہ آلائی والی مسافر وین بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔  حادثے میں 3 بچوں سمیت ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 


ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی افراد اور جاں بحق ہونےوالوں کی لاشوں کو  کھائی سے نکالااور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں