پیپلز پارٹی سے  تلخی نہیں چاہتے،بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا ہے:مولانا فضل الرحمان 

  پیپلز پارٹی سے  تلخی نہیں چاہتے،بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا ہے:مولانا فضل الرحمان 

اسلام آباد :مولانا فضل الرحمان کا کہنا  ہے کہ    پیپلز پارٹی سے انتخابات میں تلخی نہیں چاہتے،بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 
 پیپلز پارٹی کے خلاف بھی کوئی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا۔ پیپلز پارٹی سے ارینجمنٹ نہ بھی ہوا تب بھی ہم انتخابات میں تلخی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں اور فتنے موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کریں گے۔ مستقبل میں ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف ہمارے پاس آئے تھے، ہمارے تنظیمی شہداء کےلیے بھی دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں مل کر پالیسیاں بناتے رہے ہیں، وہ ہمارے گھر تشریف لائے اس پر بھی ہمارے دل ان کےلیے کھلے ہیں۔  انتخابی مراحل کو بھی ہم مفاہمت، ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ بڑھیں گے۔ باقی جماعتوں سے بھی رابطے میں رہیں گے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جس جماعت کا جہاں حق بنتا ہے اس کو اس کا حق دینا چاہیے، ہماری توانائیاں ملک کےلیے استعمال ہونی چاہئیں اس پر اتفاق ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مل کر لمبی جدوجہد کی ہے، مفاہمت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، باہمی اختلافات کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنا بہتر نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کہا گیا اگر اکثریت نہ ملی تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ کسی بھی پارٹی کو اس کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ انتخابی ماحول میں تلخیاں پیدا نہیں کرنی چاہئیں۔

مصنف کے بارے میں