Get Alerts

فیصل آباد: ملک پور کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکہ

فیصل آباد: ملک پور کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکہ

فیصل آباد :فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں18 افراد جاں بحق جبکہ15 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی گھروں کی چھتیں گر گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق منہدم گھروں میں کئی افراد پھنس گئے تھے، جن میں سے ایک گھر سے میاں، بیوی اور دو بچوں کو نکال لیا گیا۔ چاروں افراد کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ آگ پر قابو پانے اور ملبہ ہٹانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مزید 5 گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ٹیگز: