Get Alerts

میکسیکو کی فاطمہ بوش بنیں مس یونیورس 2025، حسینہ عالم کا تاج ان کے سر سج گیا

میکسیکو کی فاطمہ بوش بنیں مس یونیورس 2025، حسینہ عالم کا تاج ان کے سر سج گیا

بنکاک, تھائی لینڈ: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مس یونیورس 2025 کا فائنل مقابلہ حسن منعقد ہوا، جس میں میکسیکو کی فاطمہ بوش نے حسینہ عالم کا تاج جیت لیا۔ انہیں گزشتہ سال کی فاتح، ڈنمارک کی وکٹوریا کیئر تھیلوگ نے تاج پہنایا۔

فرسٹ رنر اپ تھائی لینڈ کی وینا پروینر سنگھ رہیں، جبکہ وینزویلا کی اسٹیفنی اباسالی، فلپائن کی آتھیسا مانیلو اور آئیوری کوسٹ کی اولیویا یاسے ٹاپ 5 میں شامل رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلے کا آغاز ہی تنازعات اور احتجاجات کے ساتھ ہوا، جب فاطمہ بوش کو لائیو سٹریمڈ میٹنگ میں سرِعام سرزنش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد متعدد مقابلہ کنندگان نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ اس کے باوجود فاطمہ بوش 25 سال کی عمر میں مداحوں کی پسندیدہ امیدوار کے طور پر ابھریں۔

اس سال کے مقابلے میں دنیا بھر کے 120 ممالک کی نمائندہ خواتین نے حصہ لیا، جن میں فلسطین سے ندین ایوب اور متحدہ عرب امارات سے مریم محمد پہلی بار شریک ہوئیں۔ پاکستان کی نمائندگی روما ریاض نے کی۔

واضح رہے کہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں میں سرگرم ہیں اور انہوں نے فیشن ڈیزائن کی تعلیم میکسیکو سے حاصل کی ہے۔ انہوں نے ستمبر 2025 میں مس میکسیکو کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

ٹیگز: