Get Alerts

نیب نے تاجر برادری کی بڑی مشکل آسان کر دی

نیب نے تاجر برادری کی بڑی مشکل آسان کر دی
کیپشن: Image Source : File Photo

اسلام آباد: نیب کی جانب سے معیشت کی بہتری اور تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے بعد ایک اور کمیٹی قائم کر دی، نیب آرڈیننس کے سیکشن 33 C کے تحت کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی 6 ارکان پر مشتمل ہوگی، اراکین کمیٹی میں افتخار علی، دارو خان اچکزئی، عاطف باجوہ شامل ہیں، انجم نثار، سکندر مصطفی خان اور جمیل یوسف بھی نیب کمیٹی کا حصہ ہیں۔


شکایات کا مکمل جائزہ نیب کی 3 رکنی کمیٹی کرے گی، کمیٹی مسائل پر اپنی سفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی۔

ٹیگز: