سی پیک اتھارٹی آرڈیننس تبدیل کرنے پر مریم نواز ڈٹ گئیں

Marryam Nawaz
کیپشن: سی پیک اتھارٹی آرڈیننس تبدیل کرنے پر مریم نواز ڈٹ گئیں

لاہور :مریم نواز نے وفاقی حکومت کی طرف سے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو تبدیل کرنے پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور دیگر افسران کو کیوں استشنیٰ حاصل ہو گا ؟کیا آپ آسمان سے اترے ہیں ؟مریم نوا ز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کون سے جرائم ہیں جن کو چھپانے کیلئے استشنیٰ کی ضرورت پڑ گئی ؟

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت نے چین پاکستان گیم چینجر منصوبے سی پیک اتھارٹی کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور دیگر افسران کو نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA)کی انکوائری سے استشنیٰ ہوگا ۔

d1b6f6688aa2490258e1017aa62ee593

حکومت کے اس اقدام کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہو ئے سوالیا انداز میں کہا کہ کیا یہ لوگ آسمان سے اترے ہیں ،ان کو کیوں استشنیٰ حاصل ہوگا ؟

واضح رہے دستاویز میں سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کیلئے چیئرمین کے ووٹ کا اختیار ختم کرنے اور اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم کرنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل اور نوٹیفکیشن کا اجراءبورڈ آف انویسٹمنٹ کرے گا۔اس بات کا امکان ہے کہ مجوزہ قانون کی منظوری اسی ہفتے میں لی جائے گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اکتوبر 2019 کو آرڈیننس کے ذریعے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی قائم کی تھی۔