اسکاٹ لینڈ نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسکاٹ لینڈ نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: اسکاٹ لینڈ نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

ابوظہبی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

اس جیت کے ساتھ اسکاٹ لینڈ نے ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اسکاٹ لینڈ نے عمان کی جانب سے 123 رنزکا ہدف 17 ویں اوور میں پورا کیا۔ اسکاٹش کپتان کائل کوئٹزر نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمان کی جانب سے کپتان ذیشان مقصود 34 جب کہ محمد ندیم 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے تین، سفیان شریف اور مائیکل لیسک نے دو، دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 9 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت پاپوانیوگنی کو 84 رنز سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، لٹن داس، مہدی حسن، شکیب الحسن، نورالحسن، عفیف حسین، مشفیق الرحیم، محمد سیف الدین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل تھے۔

پاپوانیوگنی کی قیادت اسد والا کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیگا سیاکا، چارلز امینی، سیسی باؤ، سائمن اتائی، ہیری ہیری، نورمین وانووا، کپلن دوریگا، شیڈ سوپر، کابووا موریا اور ڈیمین راوو شامل تھے۔