سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور

سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اعظم سواتی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ انہیں پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل محفوظ کیا تھا جبکہ ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں