کارکن احتجاج ختم کرکے لانگ مارچ کی تیاری کریں ، الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جا رہے ہیں: عمران خان 

کارکن احتجاج ختم کرکے لانگ مارچ کی تیاری کریں ، الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جا رہے ہیں: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جو فیصلہ آیا ہے اس کا پہلے سے ہی معلوم تھا۔ متعصبانہ فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں ۔ ملک بھر میں احتجاج کرنے والے کارکنوں کو کہتا ہوں کہ وہ احتجاج ختم کرکے لانگ مارچ کی تیاری کریں۔ 

عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ توشہ خانہ میں تمام تحائف کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ توشہ خانہ میں آدھی قمیت دیکر تحفہ خریدا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جارہے ہیں۔ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے مظاہرہ ختم کردیں۔ آپ سب تیاری کریں، سب سے بڑا لانگ مارچ کریں گے۔ اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا جب تک اس حکومت ختم نہیں کرلیتے ہمارا لانگ مارچ جاری رہے گا یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ جہاد ہوگا۔ 

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔ توشہ خانہ کا قانون آصف زرداری اور نوازشریف نے توڑا۔ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کابیٹا پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ وہ سائفر آج بھی موجود ہے جس کے بعد ہماری حکومت گرائی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں