Get Alerts

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا، اہم امور پر مشاورت متوقع

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا، اہم امور پر مشاورت متوقع

اسلام آباد :پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کے دورے پر روانہ ہو گا، جہاں وہ افغان حکام سے بارڈر امور، دوطرفہ تجارت اور دیگر اہم مسائل پر مشاورت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، اس دورے کے دوران ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

پاکستانی وفد اور افغان حکام کے درمیان سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور بارڈر کے دونوں طرف لوگوں کی نقل و حرکت کو مزید منظم کرنے کے حوالے سے بھی اہم گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

پاکستانی وفد مختلف ملاقاتوں کے دوران افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

ٹیگز: