Get Alerts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کے خلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کے خلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کر لی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ، علیمہ خان، کے خلاف جاری انکوائری کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کر لی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے کیس کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں ہوئی، جس میں علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینا شہاب الدین پیش ہوئیں۔ سماعت کے دوران جسٹس انعام امین منہاس نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ کہاں ہے جو جمع کرانی تھی؟ ایف آئی اے کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور رپورٹ کے بارے میں کوئی خاص وقت نہیں بتایا گیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو انکوائری جاری ہے، اس کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔ اس کے بعد، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے علیمہ خان کے خلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ٹیگز: