Get Alerts

پی سی بی کا کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی ازسرنو اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ

 پی سی بی کا کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی ازسرنو اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی مکمل اپگریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے، اور آئندہ ماہ سے سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، نیشنل سٹیڈیم کے تمام پرانے سٹینڈز کو گرا کر جدید طرز پر نئے سٹینڈز کی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سٹیڈیم کے نظارے کو بہتر بنانے کے لیے سٹینڈز کے باہر نصب جنگلے بھی ختم کیے جائیں گے۔ نیا ڈیزائن قذافی سٹیڈیم لاہور سے مشابہ ہو گا، تاہم اس میں چھتوں کی تنصیب بعد میں مکمل کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، پی سی بی سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک نیا کرکٹ سٹیڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے، جس کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ البتہ پی سی بی کو اس سٹیڈیم میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کی اجازت حاصل ہوگی۔

پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب روپے مختص کیے ہیں، جن میں سے پہلے مرحلے میں ساڑھے 10 ارب روپے تعمیراتی کاموں پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔

ٹیگز: