Get Alerts

راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار، 185 پر 4 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار، 185 پر 4 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام کو پہنچ گیا، جہاں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ 185 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر شدید دباؤ میں ہے۔ جنوبی افریقہ کو اب بھی پہلی اننگز کا 148 رنز کا خسارہ درپیش ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز سکور کیے۔ کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سعود شکیل نے 66 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔ جنوبی افریقی اسپنر کیشَو مہاراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سائمن ہارمر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن پاکستانی اسپنرز کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آئی۔ اوپنر ایڈن مارکرم 32 اور رکّلٹن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹونی ڈے زورزی نے مزاحمت کرتے ہوئے 55 رنز بنائے، تاہم پاکستانی اسپنرز آصف آفریدی اور ساجد خان نے یکے بعد دیگرے وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی۔

دن کے اختتام پر ٹرسٹن سٹبز 68 اور وکٹ کیپر کائل ویریاین 10 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے دو، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

راولپنڈی کی وکٹ سپنرز کے لیے سازگار ثابت ہو رہی ہے، اور تیسرے دن کا کھیل میچ کے نتیجے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔

ٹیگز: