Get Alerts

سپیریئر یونیورسٹی کے زیراہتمام 16ویں انٹرنیشنل مینجمنٹ ریسرچ کانفرنس کا ازبکستان میں شاندار آغاز

سپیریئر یونیورسٹی کے زیراہتمام 16ویں انٹرنیشنل مینجمنٹ ریسرچ کانفرنس کا ازبکستان میں شاندار آغاز

بخارا : سپیریئر یونیورسٹی کے زیراہتمام "16ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن مینجمنٹ ریسرچ (ICMR)" کا آغاز ایشیا انٹرنیشنل یونیورسٹی، بخارا، ازبکستان میں ہوا، جہاں روایتی ازبک موسیقی، مٹھائیوں اور ثقافتی سووینئرز کے ساتھ شرکا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس عالمی کانفرنس میں پاکستان کی 25 سے زائد سرکاری و نجی جامعات سے تعلق رکھنے والے محققین شرکت کر رہے ہیں، جو سپیریئر یونیورسٹی کے بینر تلے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے ریکٹر ایشیا انٹرنیشنل یونیورسٹی، سخروب دیکھانوف نے خطاب کیا اور سپیریئر یونیورسٹی کی قیادت کو ریسرچ میں اعلیٰ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان "سلک روڈ پورٹل" کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مسلم ورثے، ثقافت اور اقدار کے حامل ہیں، جنہیں باہمی تعاون اور سیاحت کے ذریعے مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر سمیع باجوہ، ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز، سپیریئر یونیورسٹی، نے ویلکم ایڈریس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا انٹرنیشنل یونیورسٹی ہمیشہ سپیریئر یونیورسٹی کی شراکت دار رہی ہے، اور اسی اعتماد کی بنیاد پر ICMR کا پہلا عالمی چیپٹر ازبکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقاریر کے بعد ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات پر ریسرچ پیپرز پیش کیے گئے۔ آخر میں ایشیا انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

ٹیگز: