سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور:سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جبکہ حسن علی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تینوں اوپنرز ون ڈے میں پرفارم کررہے ہیں،عابد علی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی رہی،سرفراز احمد ٹیم کے کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہونگے۔

عابد علی ،محمد آصف ،فخرزمان،محمد حسنین،امام الحق،محمدعامر،محمدرضوان،شاداب خان، شنواری ،حارث سہیل ،وہاب ریاض اور محمد نواز ٹیم میں شامل ہیں۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ پرفارمنس دیکھتے ہوئے ہی کھلاڑیوں کوسلیکٹ کریں گے،جس کی پرفارمنس بہتر ہوگی وہ اوپر آئے گا،مصباح الحق،ون ڈے میں میچزبہت کم ہیں،زیادہ بلے بازوں کوچانس دیناچاہتے ہیں،عابدعلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترہے،عابد علی نے فٹنس پر بھی بہت کام کیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فخرزمان اگر10اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتاہے،فخرزمان کی ون ڈے سیریزمیں پرفارمنس بہترہے،حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا جبکہ محمد حفیظ کیریبین لیگ میں کھیل رہے ہیں،احمدشہزاداورعمراکمل کی پرفارمنس بہت اچھی تھی جبکہ نئے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں،کامیابی کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی اہم ہے۔

افتخار احمد کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی ہے۔