بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سکیورٹی یقینی بنائے،کینیڈین ہائی کمیشن کا مطالبہ

 بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سکیورٹی یقینی بنائے،کینیڈین ہائی کمیشن کا مطالبہ

نئی دہلی : کینیڈین ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے  کینیڈین سفارت کاروں کو دھمکیاں دی ہیں اس کے پیش نظرکینیڈین ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔


کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بھارت میں سکیورٹی کی صورتحال پر گلوبل افئیرز کینیڈا نظر رکھے ہوئے ہے۔
 بگڑتی ہوئی  سکیورٹی کی  صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت سفارت خانوں میں سٹاف کی کمی پر بھی غور کررہی ہے۔


 کہاجارہا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارت خانے بند کر دے گی۔  بھارتی حکومت ہر طرح کی اختلافی آوازوں کو بند کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔


 مودی کے خلاف ڈاکومینٹری نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے ٹیکس چوری اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے تھے۔

مصنف کے بارے میں