آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی اہم  ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی اہم  ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: پی پی پی  کے صدر آصف زرداری اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کی  اہم ملاقات ہوئی ۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی۔ 

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی۔


اس دوران  آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں