شاہین آفریدی کا ولیمہ، ساتھی کرکٹرز کی شرکت

 شاہین آفریدی کا ولیمہ، ساتھی کرکٹرز کی شرکت

اسلام آباد :فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے ولیمے میں  قومی کھلاڑیوں سمیت سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے ولیمے کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں کپتان بابراعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، بابر اعظم، نسیم شاہ، فخرزمان، محمد رضوان، اولمپئن ارشد ندیم، رمیز راجہ سمیت سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات شریک ہوئیں۔

 شاہین آفریدی نے  ولیمے میں کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔دولہا دلہن کے لیے خصوصی سٹیج تیار کیا گیا تھا۔
تقریب میں 800 سے زائد مہمانوں کے لیے تیاریاں کی گئی تھیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے  کراچی میں ہوئی تھی۔