انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے، اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت نواز شریف کی ہے، سندھ میں بھی ن لیگ سرپرائز دے گی: طلال چودھری

انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے، اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت نواز شریف کی ہے، سندھ میں بھی ن لیگ سرپرائز دے گی: طلال چودھری

اسلام آباد :ن لیگ کے رہنما طلال چودھری کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں  بڑا واقعہ ہوگا۔ ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی واپسی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں  بڑا واقعہ ہوگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے۔  شہباز شریف نواز شریف کی واپسی کی تیاریوں کےلیے آئے تھے۔ الیکشن کسی بھی وقت ہو تاہم اس کا انتظار کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  نواز شریف کی واپسی کی تاریخ طے ہوچکی ہے اسی دن واپس آئیں گے ۔میاں نواز شریف سیاسی لیڈر ہیں وہ ک سی قسم کے حالات کاسامنا کرنے کےلیے ہمیشہ تیار رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے  بیٹے ہیں، پاکستان ان کا ملک ہے اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت نواز شریف کی ہے۔ نواز شریف کو ہائی جیکربھی بنایاگیا لیکن انہوں نے حالات کاسامنا کیا۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ  ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔  لیول پلیئنگ فیلڈ کی سب سے زیادہ ضرورت ن لیگ کو ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لوگ چاہتے ہیں کہ کراچی بھی لاہور جیسا بنے ۔پیپلز پارٹی سے اختلافات اور رابطوں کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس بارے میں تو پارٹی کی قیادت بہتر بتاسکتی ہے، میں زیادہ کچھ نہیں جانتا۔ سندھ میں بھی ن لیگ سرپرائز دے گی۔

مصنف کے بارے میں