اداکار ساجد حسن پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

اداکار ساجد حسن پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز سینئر اداکار ساجد حسن نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ساجد حسن نے کراچی میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماو ں سے ملاقات کی اور سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف اداکارنے کہا کہ پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور اس وقت بلاول سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہیں ناقدین تنقید کا نشانہ بنائیں گے اور ممکن ہے کہ انیں لغویات بھی بکی جائیں۔



پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ڈسٹرکٹ کے صدر سعید غنی اور سینیٹر شیری رحمان نے ساجد حسن کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔