اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ’ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی  اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ ’شہباز شریف کی ضمانت کی تاریخ آنیوالی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہئے ‘

واضح رہے کہ  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے سسٹم نصب کر دیا ہے۔ٹرائل کے طور پر آج سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  اطہر من اللہ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائیکورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں  جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو اس سلسلے میں تعاون کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں