افغان شہر قندوز میں خوفناک دھماکہ ،33 افراد جاں بحق 

افغان شہر قندوز میں خوفناک دھماکہ ،33 افراد جاں بحق 

  قندوز:افغانستان کے شہر قندوز میں نما ز جمعہ کے دوران دھماکے میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق قندوز کے ضلع امام صاحب کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد میں ہر طرف تباہی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے،افغان شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکاحکام کے مطابق دھماکے سے مسجد کو بھی طری طرح نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے 3 شہروں میں بم دھماکے ہوئے تھے جبکہ مزار شریف کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔مزارشریف کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے تھے۔