پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان

پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان

کوئٹہ : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کہاکہ  بلوچستان حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔  پیپلز ائیر ایمبولینس  مریضوں کی ہنگامی منتقلی  کے لئے متعین ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جائیگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جاررہا ہے۔  فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں