Get Alerts

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1200 روپے سستا

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1200 روپے سستا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 766 ڈالر پر آ گیا ہے۔
 

ٹیگز: