لاہور، 14 سالہ لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل

 لاہور، 14 سالہ لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل
کیپشن: بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا گیا ہے، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مناواں میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رحمت ٹاؤن کے رہائشی اشرف کی 14 سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد گلبہ دبا کر قتل کیا۔ گھر والے مقتولہ کی لاش کو پولیس کو بتائے بغیر دفن کرنے لگے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات و واقعات مشکوک لگنے پر لاش کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہو گا کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی گردن پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں۔ مقتولہ کے بھائی کے بیان پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔