Get Alerts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر بجلی گرادی ہے۔ جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کیخلاف عمران خان کے بیان پر  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ رجسٹرار کے نوٹ پر اسلا م آباد ہائیکورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا۔

توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا۔ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لار جر بینچ جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہوگا جو کیس کی کل سماعت کرے گا۔