پاک افغان پہلاون ڈےٹاکراآج سری لنکامیں ہوگا

پاک افغان پہلاون ڈےٹاکراآج سری لنکامیں ہوگا
سورس: File

ہمبنٹوٹا : ایشیا کپ سے پہلے بڑا معرکہ ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

پاک افغان پہلا ون ڈے ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔


اگر پاکستان افغانستان کیخلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ فتح ٹیم پاکستان کو پھر سےون ڈے کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے 116 جبکہ نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کے 118 پوائنٹس ہیں، افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کی فتح سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 119 ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں