شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 جوان شہید، 4 شرپسند ہلاک 

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 جوان شہید، 4 شرپسند ہلاک 
کیپشن: فائل فوٹو

شمالی وزیر ستان : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا تبادلہ آسمان منزہ کے علاقے میں ہوا ۔فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔دو دہشت گرد  زخمی بھی ہوئے۔ شرپسندوں کی فائرنگ سے چھ فوجی جوان شہید ہوگئے۔ 

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں