افغانستان کے خلاف پہلا ون ڈے ،بابر اعظم صفر اور فخرزمان 2 رنز بناکر آؤٹ

افغانستان کے خلاف پہلا ون ڈے ،بابر اعظم صفر اور فخرزمان 2 رنز بناکر آؤٹ

ہمبنٹوٹا : پاکستان نے افغانستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس  جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اننگز کے آغاز میں ہی پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فخرزمان 3 رنز پر اور بابر اعظم 7 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر سیریز میں برتری حاصل کریں۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے، پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔

مصنف کے بارے میں