اسلام آباد:نیپرا میں بجلی 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ یہ کمی جولائی 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو درخواست دی ہے، جس پر سماعت 28 اگست کو ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے ملک بھر میں یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی پالیسی گائیڈ لائنز بھی نیپرا کو موصول ہو چکی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ای سی سی کے فیصلے کے مطابق یہ پالیسی کے-الیکٹرک پر بھی لاگو ہوگی، جس کے تحت پورے ملک میں بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ یکساں ہوگی۔