ممبئی :بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا برین سٹروک کے باعث 65 سال کی عمر میں چل بسے۔ وہ موہالی کے فورٹیس ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ان کی آخری رسومات 23 اگست کو موہالی میں ادا کی جائیں گی۔ بھلا نے 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور کئی مشہور پنجابی فلموں میں کامیڈی کردار ادا کیے۔