Get Alerts

نو مئی کے مرتکب معافی کے مستحق نہیں، تمام ذمہ داروں کا احتساب ہوگا: عظمیٰ بخاری

نو مئی کے مرتکب معافی کے مستحق نہیں، تمام ذمہ داروں کا احتساب ہوگا: عظمیٰ بخاری

لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والی ناکام بغاوت کے تمام کردار معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بغاوت ایک واضح سازش تھی جس کے تمام ثبوت منظر عام پر آ چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست پر حملہ اور شہداء کے مجسمے جلانا ناقابل قبول ہے، اس واقعے نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر رسوائی کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس سازش کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے اور کوئی بھی انتقامی سیاست کے ذریعے خود کو مظلوم ثابت نہیں کر سکتا۔