Get Alerts

سی ایس ایس 2025 کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیاب امیدواروں کی شرح 2.77 فیصد

سی ایس ایس 2025 کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیاب امیدواروں کی شرح 2.77 فیصد

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق صرف 2.77 فیصد امیدوار کامیاب ہو سکے ہیں۔

ایف پی ایس سی نے امتحانی نتائج کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں 18,139 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے 12,792 افراد نے امتحانات میں شرکت کی۔ تاہم، ان میں سے صرف 354 امیدوار کامیاب ہو سکے ہیں۔

سی ایس ایس کے نتائج میں کامیابی کی شرح اتنی کم ہونے پر مختلف حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا امتحانی نظام میں کسی قسم کی اصلاحات کی ضرورت ہے