Get Alerts

سی ڈی اے کا بڑا اقدام: تمام ادائیگیاں اب صرف آن لائن بینکنگ کے ذریعے ہوں گی

سی ڈی اے کا بڑا اقدام: تمام ادائیگیاں اب صرف آن لائن بینکنگ کے ذریعے ہوں گی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تمام مالی ادائیگیوں کو صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے انجام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور دیگر واجبات اب مکمل طور پر آن لائن بینکنگ کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے، اور چیک کے ذریعے کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خزانہ ڈویژن اور ایم سی آئی ڈائریکٹوریٹ اب کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی چیک کے ذریعے نہیں کریں گے۔ تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا موبائل نمبر فوری طور پر جمع کروائیں تاکہ ادائیگیوں کے عمل کو ڈیجیٹل نظام سے مربوط کیا جا سکے۔

اتھارٹی نے مزید وضاحت کی ہے کہ نامکمل ڈی پی شیٹس خزانہ ڈویژن میں قابل قبول نہیں ہوں گی، اور کسی بھی صورت میں دستی چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

سی ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی افسر ان ہدایات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

یہ فیصلہ ادارے کی جانب سے مالی شفافیت، رفتار اور نظام میں بہتری کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

 
 

ٹیگز: