Get Alerts

پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وزیر مملکت وجیہہ قمر

پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وزیر مملکت وجیہہ قمر

لاہور: وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملکی ترقی اور استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے جبکہ نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

’سی پاکستان 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا ہے، جو خطے میں تعاون اور استحکام کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، جو ملک میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں مناسب مواقع فراہم کرکے ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

وزیر مملکت برائے تعلیم نے کہا کہ آج چار ہزار سے زائد نوجوان اس ہال میں موجود ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان کاروباری اور تخلیقی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

وجیہہ قمر نے بتایا کہ ایک سال قبل ایک یونیورسٹی سے تقریباً 100 اسٹارٹ اپس سامنے آئے تھے، جبکہ اب اس شعبے میں نوجوانوں کی شرکت اور دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’سی پاکستان 2026‘ جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو اپنے آئیڈیاز پیش کرنے، نئی راہیں تلاش کرنے اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔

ٹیگز: