Get Alerts

مقبوضہ کشمیر میں رہ جانے والے شخص کی 26 سال بعد پاکستان آمد

مقبوضہ کشمیر میں رہ جانے والے شخص کی 26 سال بعد پاکستان آمد

اپنوں سے بچھڑ کر بھارت میں رہ جانے والا 70 سالہ محمد اشرف اپنے بچھڑوں سے ملنےپاکستان پہنچ گیا

بچھڑے ہوئے آخر کار مل گئے. اپنوں سے بچھڑ کر بھارت میں رہ جانے والا  70 سالہ محمد اشرف اپنے بچھڑوں سے ملنےپاکستان پہنچ گیا. محمد اشرف کی فیملی 1990 میں ہندوستانی فوج کے ظلم و ستم سے بچ کر مقبوضہ کشمیر سےآزاد کشمیر ہجرت کرگئی تھی. لیکن بدقسمت محمد اشرف اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت نہیں کرسکا تھا.26 سال کی کوششوں کے بعد آخر کار محمد اشرف کو بھی پاکستان کا ویزہ مل گیا. پاک بھارت تقسیم کے بعد محمد اشرف پہلی دفعہ واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے. واہگہ بارڈر پر ان کے بیٹے اصغر انہیں لینے کے لئے پہنچے.باپ بیٹا کی 26 سال بعد ملاقات قابل دید تھی.