Get Alerts

چہرے اور جسم سے اس طرح کے نشانات صاف کرنے کا انتہائی آسان قدرتی نسخہ

چہرے اور جسم سے اس طرح کے نشانات صاف کرنے کا انتہائی آسان قدرتی نسخہ

سب کی خواہش ہوتی ہے کہ جلد نرم وملائم ہونے کے ساتھ داغ سے پاک ہو اور اس کے لئے لوگ کثیر رقم خرچ کرنے سے بھی نہیں چوکتے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا قدرتی نسخہ بتائیں گے

نیویارک:  سب کی خواہش ہوتی ہے کہ جلد نرم وملائم ہونے کے ساتھ داغ سے پاک ہو اور اس کے لئے لوگ کثیر رقم خرچ کرنے سے بھی نہیں چوکتے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا قدرتی نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ انتہائی کم قیمت میں اپنے چہرے اور جلد کو داغ اور نشانات سے پاک کرلیں گے۔یہ نسخہ اس قدر آزمودہ پایا گیا ہے کہ کئی ماہرین جلد بھی اس کی افادیت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
اجزاء:
ایک کھانے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر
ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس
ایک کھانے کا چمچ جائفل پاﺅڈر
ایک کھانے کا چمچ قدرتی شہد(اگر آپ کی جلد نازک ہے تو مزید شہد بھی استعمال کیاجاسکتا ہے)
بنانے کاطریقہ: تمام اجزاءکوایک باﺅل میں یکجان کریںاور جلد کو صابن سے دھوکر یہ پیسٹ اس پر لگالیں۔ اگر چبھن محسوس ہوتو پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ پیسٹ نے اپنا کام شروع کردیا ہے ۔چند دن تک یہ ٹوٹکا جاری رکھیں، اس کے نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔