ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

راول پنڈی: ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ملزم معظم علی نے ایم کیو ایم سینیٹر بیرسٹر محمد سیف کی خدمات حاصل کرلیں ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

ملزم معظم کی طرف سے بیرسٹر محمد سیف نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم معظم کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

عدالتی دائرہ کارسے متعلق درخواستوں پر بحث آئندہ سماعت پرہو گی۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرمحمد سیف کا کہنا تھا کہ کیس میں متحدہ کا کوئی تعلق نہیں،وہ بطوروکیل کیس لڑیں گے

مصنف کے بارے میں