پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہو گا
کیپشن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہو گا

 نیپئر :قومی شاہینوں نے نیپئر  میں ڈیرے جما لیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہو گا. 

قومی ٹی 20 اسکواڈ ہملٹن سے بذریعہ بس نیپئر پہنچا. میزبان کیویز کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے.کپتان شاداب خان کہتے ہیں خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے.میچ پاکستانی  وقت کے مطابق   صبح گیارہ   بجے شروع ہو گا ۔ 

کیویز سیریز میں وائٹ واش کرنے کی امیدیں لے کر اتریں گے جبکہ شاہین وائٹ واش کی خفت سے بچنے کیلئے میدان میں آئیں گے۔

تیسرے اورآخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق ،خوشدل شاہ  اور وہاب ریاض کی جگہ  بینج پر بیٹھے لڑکوں کو موقع دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے دونوں ٹی20 میچز میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی20 میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔